Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز:11سا لہ کھلاڑی نے میچ جیت لیا

گولڈ کوسٹ:کامن ویلتھ گیمز کی سب سے کمسن کھلاڑی 11سالہ اینا ہرسی نے ٹیبل ٹینس کے ڈبلز مقابلے میں شاندار کھیل کو مظاہرہ کرتے ہوئے ویلز کی ٹیم کو ہند کے خلاف پہلی کامیابی دلا دی تاہم ویلش ٹیم مجموعی مقابلوںمیں برتری حاصل نہ کرسکی۔ہندوستانی ٹیم کو میڈل کےلئے فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا اور اس نے توقع کے مطابق 1-3سے یہ ٹیم ایونٹ جیت لیا تاہم ہرسی نے اپنے عمدہ کھیل سے روشن مستقبل کا اظہار کردیا۔اس کی عمر کے تناظر میں اس کے جوڑی دار نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسے بڑی مشکل سے روکا ورنہ یہ تو منتظمین کی جانب سے دی جانے والی تمام مفت آئسکریم کے چکر میں تھی ۔ہرسی اور ان کی جوڑی دار نے اپنا کام بخوبی انجام دیا اور ہند کے خلاف2-3سے کامیابی حاصل کرلی تاہم بیسٹ آ ف فائیو سیریز ہو نے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیموں نے 3-1سے ایونٹ اپنے نام کرلیا۔میچ دیکھنے کے لئے اس کی والدہ بھی موجود تھی ۔ مقابلے کے بعد میڈیا اینا ہرسی کی جانب لپکا تاہم ٹیم پالیسی کے مطابق اس نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

شیئر: