Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی گاڑی کو بطور ٹیکسی چلانے کی اجازت نہیں دی

ریاض.... پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ نجی گاڑی کو بطورٹیکسی چلانے کی اجازت نہیں دی۔ اجازت نامے کے بغیر نجی گاڑی کو ٹیکسی کے طور پر چلانا محکمہ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اتھارٹی کے ترجمان عبداللہ المطیری نے کہا ہے کہ سعودی کابینہ نے گزشتہ دنوں ٹریفک قوانین کی شق نمبر 20میں ترمیم کی ہے جس سے یہ مفہوم لیا گیا کہ نجی گاڑیوں کو ٹیکسی کے طو رپر چلایا جا سکتا ہے جو ترمیم کی گئی ہے اس کی وضاحت یہ ہے کہ نجی گاڑیوں کو اجازت نامے کے بعد ایپلی کیشن ٹیکسی سروس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ نجی گاڑیوں کے سعودی مالکان آمدنی میں اضافے کیلئے ایپلی کیشن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی شق نمبر 20میں یہی ترمیم کابینہ نے منظور کی ہے۔ 

شیئر: