Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017 ءمیں 8لاکھ ورک ویزے جاری ہوئے ، وزارت محنت

ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ نے کہا ہے کہ 2017ءسے لے کر 2018ءکی پہلی سہ ماہی تک 8لاکھ 19ہزار 881ورک ویزے جاری کئے گئے۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں ایک لاکھ سے زیادہ ورک ویزوں کا اجراءہوا۔ وزارت محنت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی قائم ہونے والی نجی کمپنیوں نے اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 15ہزار ورک ویزوں کی درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ انہیں مطلوبہ تعداد میں ویزے جاری کئے گئے۔ وہ کمپنیاں جو اپنی تجارتی سرگرمیوں کو توسیع دینا چاہ رہی تھیں انہوں نے اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 42ہزار غیر ملکی کارکنوں کو ویزے جاری کئے۔ تجارتی سرگرمیوں کو توسیع دینے کیلئے جاری کئے جانیوالے ویزوں کی شرح 17فیصد ہے۔ جو کمپنیاں حکومتی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں انہیں مجموعی طور پر 40فیصد ویزے جاری ہوئے۔ ان کمپنیوں کو مجموعی طور پر 3لاکھ 30ہزار نئے ویزوں کا اجراءہوا۔ حکومتی اداروں کو مختلف معاہدوں کے تحت خدمات فراہم کرنے والے نجی اداروں کو غیر ملکی کارکنان کی ضرورت پورا کرنے کیلئے ایک لاکھ 83ہزار ویزے جارے کئے گئے۔ انہیں جاری کئے جانیوالے ویزوں کی مجموعی تعداد میں سے 22فیصد ویزے جاری ہوئے۔ وزارت محنت سعودی لیبر مارکیٹ کو جہاں سعودی شہریوں کیلئے پرکشش بنارہی ہے وہاں نجی کمپنیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق تمام شعبوں میں غیر ملکی ماہرین فراہم کرنے کیلئے ویزوں کا بھی اجراءکرتی ہے۔ 

شیئر: