محمد صلاح کی ا سکیننگ، آج میچ میں شرکت کیلئے پر اعتماد
لیورپول:انگلش کلب لیور پول کے مصری کھلاڑی محمد صلاح نے کہا ہے کہ وہ ایورٹن کے خلاف میچ میں شرکت کیلئے پر اعتماد ہیں اور فٹ ہو جائیں گے۔ مانچسٹر سٹی کے خلاف چیمپیئنز لیگ کے میچ میں گروئن انجری کا شکار ہونے والے محمد صلاح نے گزشتہ روز اپنی انجری کی اسکیننگ کے بعد واپس جاتے ہوئی شائقین کو اطمینان دلایا کہ وہ اس ڈربی میچ کا حصہ ہونگے جو ان کے ہوم گراونڈ پر ایورٹن کے خلاف ہوگا۔دوسری جانب لیور پول کے کوچ جرگن کلوپ چیمپیئنز لیگ کے پیش نظر صلاح کو میچ میں شرکت کی اجازت دینے یا نہ دینے پر غور کررہے ہیں۔