Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح ہر صورت لیورپول میں ہی رہیں گے

لیورپول:انگلش کلب لیور پول کے مصری کھلاڑی محمد صلاح اپنے شاندار کھیل اور کلب کو کامیابیوں کی راہ پرگامزن کرنے کی وجہ سے دنیا کے بڑے فٹبال کلبز کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ بھی ان کے حصول کا خواہشمند ہے تاہم انگلش کلب کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ صلاح کو کسی قیمت پر بھی کسی اور کلب کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔حال ہی میں واٹفورڈ کے خلاف میچ میں 4گول کرکے صلاح نے اس سیزن میں ذاتی گول کی تعداد 36 کرلی ہے اور وہ پہلے ہی کلب میں اپنی کارکردگی کے حوالے کے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد انگلش پریمیئر لیگ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ کے مضبوط امیدوار بھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے حریف انگلش فٹبالر ہیری کین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شیئر: