باکسر کونرمیکگریگر 50ہزارڈالر کی ضمانت پر رہا
نیویارک: مشہور مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر کونر میگریگرکو نیویارک پولیس نے گرفتاری کے بعد50ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا۔ فلائڈ مے ویدر کے ساتھ باکسنگ مقابلے سے شہرت حاصل کرنے والے آئرش باکسر اور فائٹر کونرنے نیویارک کے علاقے بروکلین میں بارکلے سینٹر پر ”الٹی میٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ“ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا جس کے بعد کونر نے حریف کھلاڑیوں کی بس کو بھی اس وقت نشانہ بنایا جب وہ واپس جا رہے تھے۔بس میں کونر میک گریکور کے روایتی حریف اور روسی فائٹر خبیب نورما بھی موجود تھے اور وہی ممکنہ طور پر حملے کا ہدف بھی تھے۔ کونر کو بیلٹ سے محروم کرنے کی اطلاعات اور خبیب کا کونر کے دوست اور ٹریننگ پارٹنر سے جھگڑا اس واقعے کا سبب بنا۔کونر بعد ازاں خود پیش ہوگیا اورنیویارک پولیس نے اسے ایک رات لاک اپ میں رکھنے کے بعد عدالت میں پیش کیا ۔ ابتدائی سماعت کے بعد ان دونوں کو مجموعی طور پر75ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا جبکہ مقدمے کی سماعت آئندہ تاریخوں میں ہوگی۔یہ واقعے کونر کا کیریئر ختم کرنے سبب بن سکتا ہے کیونکہ اب اس کے خلاف مکسڈ مارشل آرٹ انتظامیہ بھی کارروائی کرے گی۔