نیشول:امریکی ریاست تینیسی کے شہر نیشول کے ٹینس کورٹ میں امریکی جان آئزنر اور سام کیوری بیلجیئن ٹیم کے خلاف ڈیوس کپ کوارٹر فائنل میں اِن ایکشن ہوئے۔ پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں مدمقابل سے ٹف ٹائم ملا، ٹائی بریک پر شکست ہوئی۔ امریکی ٹیم نے آخری دونوں سیٹ جیت لئے۔ اس سے پہلے کیوری نے روبن بیمل مینز کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر برتری کو0-2کر لیا۔ادھر کروشیا میں میزبان ٹیم نے قازقستان کے خلاف1-2 کی سبقت حاصل کر لی۔ مینز ڈبلز کے اس میچ سے تماشائی بھی خوب محظوظ ہوئے جبکہ اٹلی میں مہمان فرانس نے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد1-2 کی برتری حاصل کر لی۔