Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی سفیر نے بورس جانسن سے ملاقات کی درخواست کردی

لندن ..... برطانیہ میں تعینات روسی سفیر نے برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن سے ملاقات کی درخواست کر دی ہے۔ ہفتے کے روز روسی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی اور سیلسبری واقعے کی تفتیش کے حوالے سے بات چیت کے لیے روسی سفیر نے برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ خیال رہے کہ برطانوی علاقے سیلسبری میں سابق روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکرپل اور ان کی بیٹی پر ہونے والے کیمیائی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔

شیئر: