ماسکو ..... روسی وزیر خارجہ نے سابق ڈبل ایجنٹ کے زہر خورانی کے واقعے میں برطانوی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاﺅروف نے کہا ہے کہ برطانوی روئیے کے باعث سرگئی اسکریپال کیس میں لندن پولیس کی فراہم کردہ معلومات پر ہمیں کوئی اعتماد نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روس حقائق کو سامنے لانے کے لیے برطانیہ کی فراہم کردہ معلومات کے بارے میں اطمینان حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن لندن نے ماسکو کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔روسی وزیر خارجہ نے حکومت برطانیہ پر شواہد کو چھپانے کا بھی الزام عائد کیا۔