Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کا آرڈیننس جاری

اسلام آباد...صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کا آرڈیننس جاری کردیا۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت 2 فیصد ٹیکس دے کر بیرون ملک سے اثاثے واپس لائے جا سکیں گے۔ ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ 12 سے 24 لاکھ سالانہ آمدن پر5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ آف شور کمپنیاں رکھنے والے بھی اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو ٹیکس اصلاحات اور ایمنسٹی ا سکیم کا اعلان کیا تھا ۔ا سکیم 30 جون تک جاری رہے گی۔ سیاسی افراد اور ان کے ماتحت ٹیکس فائدہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:ایک لاکھ آمدنی والے ٹیکس سے مستثنی

شیئر: