بیونس آئرس: ارجنٹائن میں ہونے والی موٹر سائیکل ریس موٹو جی پی کا دلچسپ اور آخری راونڈ برطانیہ کے رائیڈر کال کریچلو نے جیت لیا۔ ریس میں فرانس کے زارکو کا دوسرا، اسپین کے ایلکس کا تیسرا نمبر رہا۔ ارجنٹائن میں موٹو جی پی ریس کے آخری راونڈ میں وننگ پوزیشن پر آنے کیلئے تمام موٹر سائیکل سواروں کی پرفارمنس شاندار رہی اور تماشائیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ ایک دوسرے پر برتری لینے کیلئے تمام رائیڈرز نے خوب جوش دکھایا۔ برطانوی ڈرائیور کال کریچلو نے خوبصورت اور نہایت محتاط موٹر سائیکل چلاتے ہوئح کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے کیریئر کا تیسرا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس ریس میں فرانس کے زارکو نے دوسری جبکہ ا سپین کے ایلکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔