Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو منانے میں ناکام شوہر کی خود کشی

فتح پور۔۔۔صدر کوتوالی علاقے کے گڑھیوا میں 42سالہ شخص نے گھر کے اندر پنکھے سے لٹ کر خود کشی کرلی۔جب ماں کھیتوں پر کام کرکے  گھر واپس آئی تو دیکھا کہ بیٹے کی لاش پنکھے سے لٹک رہی ہے۔ یہ ماجر ا دیکھ کر وہ دھاڑیں مار کر رونے لگی ۔ رونے کی آواز سن کر پڑوسیوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جائےوقوعہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ ذرائع کے مطابق پتن دیداس کی شادی غازی پور تھانہ علاقے کے بوارا گاؤں میں ہوئی تھی ۔اس کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی ۔ گزشتہ کئی دنوں سے وہ بیوی کو گھر آنے کیلئے مناتا ر ہا مگر وہ نہیں مانی ۔اس کےرویے سےدل برداشتہ ہو کر شوہر نے کمرے میں لگے پنکھے سے لٹک کر جان دیدی۔
مزید پڑھیں:- - - - -سرکاٹنے والےکا تحفظ ، ہرن مارنے والے کو سزا،راج بھر

شیئر: