Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی نیند کیلئے دالیں اور چنے کارگر ثابت ہوسکتے ہیں

 لندن..... آج کے دور میں جب انسان مختلف مصروفیات کا اسیر ہوگیا ہے ۔ نیند عجیب و غریب چیز بن کر رہ گئی ہے۔ جو لوگ سونا چاہتے ہیں انہیں نیند نہیں آتی۔ نیند آ بھی جائے تو بار بار اٹھتے ہیںاور صبح کے وقت تھکن ان پر غالب رہتی ہے۔ انہی وجوہ کی بناءپر دنیا بھر میں طرح طرح کی دوائیں اور چیزیں سامنے آئی ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان سے اچھی نیند ممکن ہے۔ اچھی نیند کے مختلف علاج کی تلاش آج بھی جاری ہے اور اب مقامی ڈاکٹر مائیکل موسلے نے ان اشیائے خورونوش کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان چیزوں کے کھانے سے اچھی اور گہری نیند ممکن ہے۔ بے خوابی اور بدخوابی دونوں سے نجات کے بغیررات کی پرسکون نیند ممکن نہیں۔ مگر بعض دالیں ، کچے چنے اور مٹر کے دانے باقاعدگی سے کھانے سے بے خوابی کی شکایت کم ہوسکتی ہے کیونکہ اچھی نیند کیلئے آنتوں میں موجود” اچھے بیکٹریا“ کی نشوونما ممکن نہیں اور اگر یہ چیزیں کھائی جائیں تو یہ بیکٹریا نہ صرف محفوظ رہتا ہے بلکہ پرسکون نیند میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ نیند لانے کیلئے مختلف اقسام کی بینز اور پھلیاں بھی کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔

شیئر: