سی پیک سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا،شاہد خاقان
اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ تاریخ میں پاک، چین تعلقات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہر لحاظ سے ہم آہنی بھائی ہیں۔ پاکستان وسیع تر رابطوں کے ذریعے امن و خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کے لئے چین کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے۔ چین میں باو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاک ،چین دوستی اسٹریٹجک استحکام کی بنیاد ہے۔انہوںنے کہا کہ اقتصادی راہداری کے جنوبی حصے میں گوادر کی گہرے سمندر کی بندرگاہ سمندر اور زمین کے ذریعے مغربی چین، وسطی اور جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ تک مختصر ترین راستہ ہے۔ پاکستان نے اقتصادی راہداری کے ریل، سڑک اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ۔