Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنی کے مابین پیٹرولیم صنعت کے معاہدے

ظہران.... سعودی آرامکو اور فرانسیسی پیٹرولیم کمپنی ٹوٹل کے مابین پیٹرولیم مصنوعات تیارکرنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ دوطرفہ معاہدہ ولی عہد مملکت و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ فرانس کے موقع پر کیا گیا ۔ معاہدے کے مطابق فرانسیسی کمپنی ٹوٹل اورسعودی آرامکو کے اشتراک سے الجبیل انڈسٹریل سٹی میں عظیم الشان پیٹروکیمیکل انڈسٹری قائم کی جائے گی ۔ قائم کی جانے والی ریفائنری میں سعودی آرامکو کا 62.5 فیصد جبکہ ٹوٹل کمپنی کا 37.5 فیصد شیئر ہو گا ۔ اس وقت الجبیل میں جو ریفائنری کام کررہی ہے اس کی یومیہ پیداوار 440 ہزار بیرل ہے جبکہ 2014 سے قبل اس کی پیدواری صلاحیت 4لاکھ بیرل یومیہ تھی ۔ فرانسیسی کمپنی کے اشتراک سے قائم کی جانے والی نئی ریفائنری جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہوگی جہاں پیٹروکیمیکل مصنوعات بھی تیار کی جائیں گی جن میں ایتھلین و غیر ہ بھی شامل ہے ۔ ریفائنری کی تعمیر پر کام کا آغاز 2018کی دوسری سہہ ماہی سے ہوجائے گا جس کی مجموعی لاگت 9 ارب ڈالر ہو گی ۔پیٹروکیمیکل ریفائنری کے قیام سے 8ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع ہے ۔ اس ضمن میں ٹوٹل کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر پیٹرک بویونیہ نے کہا کہ مشترکہ منصوبہ کے قیام سے مستقبل میں بہترین نتائج برآمد ہونگے ۔ منصوبے کو جدید خطوط پر مرتب کیاجائے گا جو مملکت کے مستقبل کے وژن 2030 کو مدنظررکھتے ہوئے تیار کیاجارہا ہے ۔ 

شیئر: