Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد... وزیر خارجہ خواجہ  آصف نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال بالخصوص بے گناہ کشمیریوں پر ہندوستانی فوج کے مظالم کے حوالے سے پاکستان اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کمیشن اور او آئی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔اس معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔ قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی کشمیر میں ہندو اکثریت کیلئے آبادی میں تبدیلیاں کررہا ہے۔اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خطوط لکھے ہیں۔ ایک اور سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ گوانتا نامو بے میں 3 پاکستانی کسی الزام کے بغیر قید ہیں۔ اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان کیمپوں کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔افغان مہاجرین کی واپسی عزت اور وقار کے ساتھ کرنا چاہیں گے۔ ہر سال 3سے4 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی ممکن بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:کشمیر زمین کا نہیں انسانی حقوق کا معاملہ ہے،ناصر جنجوعہ

شیئر: