Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیو ویوو ون پلس اسمارٹ فون متعارف‎

بلیو ویوو ون پلس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، کواڈ کور پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسپلٹ اسکرین موڈ کو بھی فون میں شامل کیا گیا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کی قیمت سے متعلق کمپنی نے تاحال اعلان نہیں کیا ہے۔
 

شیئر: