کترینہ ،بنگالی دلہن کے روپ میں
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف حال ہی میں ایک بنگالی دلہن کے روپ میں سامنے آئی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں فلم 'زیرو' کی شوٹنگ کررہی ہیں۔ فلم کے سیٹ سے ہی ان کا نیا روپ دکھائی دیا ہے ۔ انہوں نے بنگالی دلہن کی طرح میک اپ کر رکھا ہے اور بنگالی دلہن کا جوڑا پہن رکھا ہے۔کترینہ کیف فلم زیرو ' میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کےساتھ کام کررہی ہیں۔