ہند:نیوی گیشن سیٹلائٹ IRNSS-11کا خلاء میں کامیاب تجربہ
جمعرات 12 اپریل 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی خلائی تحقیقی مرکزی(اسرو) نے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں قائم تجربہ گاہ سے علی الصباح نیوی گیشن سیٹلا ئٹ (IRNSS-1)کا کامیاب تجربہ کیا۔یہ سیٹلائٹ مکمل طورپر ملک میں تیار کیا گیاہے ۔ اس کا وزن 142کلو گرام ہے اس کی لمبائی 1.58میٹر ہے۔واضح ہو کہ اس سے قبل (اسرو ) نے جی سیٹ 6اے کو 29مارچ کو خلاء میں بھیجا تھا لیکن 31مارچ کو اس کا رابطہ تحقیقی مرکز سے منقطع ہوگیا ۔ خلائی ایجنسی کرناٹک میں واقع ماسٹر کنٹرول فیسیلٹی(ایم سی ایف )اس 2000کلو گرام وزنی سیٹلائٹ سے رابطہ کرنے کی مسلسل کوشش میں ہے ۔ہند کی جانب سے خلاء میں چھوڑے جانیوالے 8ویں سیٹلائٹ کو آئی آر این ایس ایس 1ایچ سیٹلائٹ کی جگہ خلاء میں چھوڑا گیاتھا جو 31اگست 2017کو تجربہ کے دوران پی ایل ایل پی راکٹ سے باہر نکلنے میں ناکام ہوگیا تھا۔ تجربہ کے 20منٹ بعد ہی اسکی ہیٹ شیلڈ خراب ہوگئی تھی جس سے راکٹ سے الگ ہوکر مقررہ جگہ پر نصب نہیں ہوسکا تھا۔