Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے انجینئرنگ کی ملازمتوں کے لیے تنخواہ کے پیمانے کی منظوری دیدی

’انجینئرنگ کی ملازمتوں کی تنخواہوں کا معیار مقرر ہوگا جس پر 31 دسمبر 2024 سے عمل کیا جائے گا‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد ووزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس آج منگل کو ریاض میں منعقد ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر غور و خوض کیا اور اہم فیصلے اور منظوریاں دی ہیں۔
کابینہ نے انجینئرنگ کی ملازمتوں کے لیے تنخواہ کے پیمانے کی منظوری دی ہے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد انجینئرنگ کی ملازمتوں کی تنخواہوں کا طے شدہ معیار مقرر ہوگا جس پر 31 دسمبر 2024 سے عمل کیا جائے گا۔
فیصلہ حکومتی اداروں اور ما تحت اداروں میں انجینئرنگ کی ملازمتوں سے وابستہ  ان افراد پر لاگو ہوگا جو سرکاری ملازمین کے زمرے میں آتے ہیں اور جنہوں نے سعودی جامعات یا مستند تعلیمی اداروں سے انجینئرنگ سے وابستہ کسی شعبے میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
اجلاس کے آغاز میں سعودی کابینہ نے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کو سعودی کھیلوں کے لیے اہم مرحلہ قرار دیا ہے۔
کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقاتوں اور سربراہان کے ساتھ کئے جانے والے رابطوں کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
کابینہ نے خطے کو درپیش تازہ ترین معاملات سے آگاہی حاصل کی اور شام کی وحدت اور استحکام پرزور دیا۔
اسی طرح مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 
 
 

شیئر: