Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند خطرناک راستے پر چل رہا ہے ،وزیر دفاع

اسلام آباد...وزیردفاع خرم دستگیر نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بلا اشتعال ہندوستانی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوئے ۔ جمعرات کو ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرکے ہند خطہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے خطرناک راستے پر چل رہا ہے۔ پاک فوج نے ہندوستانی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فوجی چوکیوں اورتنصیبات کو نشانہ بنایا ۔پاک فوج آئندہ بھی ایسی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔
مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں،خواجہ آصف

شیئر: