Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشے میں دھت ڈرائیور ڈپارٹمنٹل اسٹور میں جاگھسا

لارنس ، میسا چوسٹس..... بعض لوگوں کے اعصاب اتنے مضبوط یا پرسکون ہوتے ہیں کہ بڑے سا بڑا واقعہ ان کے مزاج میں ردوبدل نہیں کرپاتا۔ شاید ایسے ہی ایک ٹھنڈے دماغ کی خاتون یہاں اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب وہ ایک مقامی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں گھس آنے والی ایک بے قابو کار سے اسٹور میں موجود تمام افراد خوفزدہ ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ جو کار اسٹور میں گھسی تھی اسکا ڈرائیور نشے میں دھت تھا مگر قابل تعریف ہیں وہ خاتون جنہو ںنے اتنے بڑے واقعہ کو تقریباً بالکل نظر انداز کردیا۔ حادثے کے بعد انہوں نے کار کے اسٹورمیں گھس آنے سے پیدا ہونے والے نقصانات پر ایک نظر ڈالی اور پھر اپنی زلفوں کو بیحد لاپروائی سے یوں جھٹک دیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ خاتون تو اپنی جگہ مطمئن رہیں مگر ان کے ساتھ شاپنگ کیلئے آئی ہوئی دوست بری طرح زخمی ہوگئی۔ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاہے مگر گرفتاری کے بعد اس نے اقبال جرم سے انکار کیا ہے۔
 
 

شیئر: