Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی ڈی المبوں کی فروخت میں اچانک تیزرفتار اضافہ

    لندن- - - - سی ڈی انڈسٹری چند برسوں تک بہت تیزی سے ترقی کرتی رہی مگر صارفین ہمیشہ ہی تبدیلی کے خواہاں رہے ہیں اور اسی وجہ سے سی ڈی کی مانگ رفتہ رفتہ کم ہوتی گئی تاہم اس حوالے سے کئے جانے والے تازہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ اب ایک بار پھر سی ڈی البموں کی فروخت میں تیز رفتار اضافہ شروع ہوگیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ابھی سی ڈی البموں کے دن پورے نہیں ہوئے۔ سی ڈی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین  کا کہنا ہے کہ 2003ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سی ڈی البموں کی فروخت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔اسی سروے رپورٹ  کے مطابق  برطانیہ میں عام قسم کے میوزیکل ریکارڈ کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ جو اعدادوشمار کے مطابق وینائل ریکارڈز سے 24فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -اسکاٹ لینڈ میں گھاس پھوس سے تیار مکان

شیئر: