Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ چیلنج

 کوئٹہ ...صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ جمعہ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کے خلاف پٹیشن پر سماعت چےف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل بنچ نے کی۔ درخواست گزار صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کے وکیل کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔حکومتی مدت مئی میں مکمل ہوگی۔ اس سے قبل پابندی بلا جواز ہے۔ عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کردیئے ۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی لگا دی

شیئر: