زیادتی کرنیوالوں کیلئے پھانسی کا قانون بنایا جائے ، مینکا گاندھی
نئی دہلی۔۔۔۔کٹھوعہ اجتماعی زیادتی معاملہ سامنے آنے کے بعدمرکزی وزیر بہبود خواتین و اطفال مینکا گاندھی نے بتایا کہ 12سال سے کم عمر نابالغ بچے اور بچیوں سے زیادتی کرنیوالوں کیلئے عمر قید کی سزا مقرر ہے ۔واضح ہو کہ کٹھوعہ میں 8سال کی بچی کو اغوا کرکے مندر میں قید رکھاگیااور اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد دھار دار آلے سے قتل کردیا گیا۔اس معاملے میں 8ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔مینکا نے کہا کہ کٹھوعہ اور اناؤ میں ہونیوالے زیادتی کے واقعا ت پر افسوس ہے۔پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسویل اور فینس (پاسکو) ایکٹ میں ترمیم کی جائے تاکہ 12سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب افراد کو موت کی سزا دی جاسکے۔