8ضلع مجسٹریٹ سمیت 35آئی اے افسران کا تبادلہ
لکھنؤ۔۔۔۔اتر پر دیش حکومت نے بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے انڈین ایڈ منسٹریٹو سروس ( آئی اے ایس ) کے 35افسران کا تبادلہ کردیا جس میں 8ضلع مجسٹریٹ شامل ہیں۔ سرکاری ترجمان کے مطابق کمشنر اجول کمار کو محکمہ انفارمیشن جبکہ چنچل کمار کو محکمہ ریونیو میں اعلیٰ چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ راجندر کمار کو پنچایتی راج بھیجا گیا اور انوج کمار جھا کو بلند شہر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا۔سریش کمار اوجھا کو دیوی پاٹن ڈویژن کا کمشنر بنایا گیا ۔ ادے بھان ترپاٹھی کو بارہ بنکی کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا اور اکھلیش تیواری کو محکمہ داخلہ میں خصوصی سیکریٹی بنایا گیا۔انل کمار سنگھ کو کشی نگر کا ضلع مجسٹریٹ جبکہ کشی نگر کے ضلع مجسٹریٹ کو آندرا وامسی کو آئی ٹی الیکٹرانکس کے سیکشن میں اسپیشل سیکریٹری بنایا گیا۔آدیتی سنگھ کو ہاپوڑکا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ، بھوپندر ایس چودھری کو سنت کبیر نگر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا۔ انوراگ پٹیل کو مرزا پور کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا۔ جبکہ مرزا پور کے ضلع مجسٹریٹ ومل کمار دوبے کو کوآپریٹو چینی مل یونین کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا۔ پی کے اپادھیائے کو پی سی ایف لکھنؤ میں ایم ڈی بنایا گیاجبکہ اجے چوہان کو ایم ڈی کے عہدے سے آزاد کردیا گیا ۔ یشورستوگی کو محکمہ خزانہ میں اسپیشل سیکریٹری بنایا گیا ، سدیش رام کو دیہی ترقیات میں اسپیشل سیکریٹری بنایا گیا ۔ ایس راج لنگم کوقومی دیہی ترقیات کاڈائریکٹر بنایا گیا۔ انل کمار سنگھ کوپروگرام نفاذ کرنے والے سیکشن میں اسپیشل سیکریٹری جبکہ وویک واشنوئی کو ’’سڈکو ‘‘میں ایم ڈی بنایا گیا۔امیت بنسل کو گورکھپو اتھارٹی کا نائب چیئرمین جبکہ ویبھو سریواستو کو نقل و حمل کے سیکشن میں اسپیشل سیکریٹری بنایا گیا ۔ برہمدیو رام تیواری کو ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا اے ایم ڈی مقرر کیا گیا۔ شیو پرساد کو فتحپور کے چیف ڈیولپمنٹ افسر شیو پرساد کو ریاستی انفارمیشن کمیشن کا سیکریٹری ، نریندر پانڈے کواسپیشل دویا نگجن محکمہ میں اسپیشل سیکریٹری ، شروتی سنگھ کو محکمہ زراعت میں سیکریٹری ، شرد کمار سنگھ کو اسپورٹس اور بہبود نوجوان سیکشن میں سیکریٹری بنایا گیا ۔ اودھیش تیواری کو دیہی سڑک اتھارٹی کا سی ای او بنایا گیا ۔ راج منی یادو کو آبپاشی اور آبی وسائل میں سیکریٹری بنایا گیا۔