Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کول پیڈ میگا 4 اے اسمارٹ فون متعارف‎

کول پیڈ کمپنی کی جانب سے میگا 4 اے اسمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، ڈول سم سپورٹ ، کواڈ کور اسپریڈٹرم پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 2000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس کا اسٹینڈ بائے ٹائم 150 گھنٹے سے زائد ہے۔ فون کو سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 4299 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: