ایونجرز،انفنٹی وار کی ٹیم جنوبی کوریا پہنچ گئی
سپر ہیرو فلم ایونجرز،انفنٹی وار کی کاسٹ جنوبی کوریا پہنچ گئی۔جہاں فلم کا پریمیئر منعقد ہوا۔دارالحکومت سیول میں مداحوں نے ریڈ کارپٹ پر اداکاروں کا پرجوش استقبال کیا۔ سپر ہیرو فلم ایونجرز، انفنٹی وار کے مداحوں نے ریڈ کارپٹ پر اداکاروں کا پرجوش استقبال کیا۔ اداکار بینڈکٹ کمبربیچ، ٹام ہیڈلسٹن، ٹام ہالینڈ اور پوم کلیمنتیف ریڈ کارپٹ پر مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے اور آٹو گراف دیتے رہے۔ فلم ایونجرز انفنٹی وار جنوبی کوریا میں 25 اپریل کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔