شاہد خاقان اور آرمی چیف مملکت پہنچ گئے
اسلام آباد...وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اتوار کی رات2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وہ فوجی مشق گلف شیلڈ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر دفاع خرم دستگیر بھی ہمراہ ہیں۔ مملکت پہنچنے پر گورنر دمام نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔ واضح رہے کہ فوجی مشق جوائنٹ گلف شیلڈکادوسرامرحلہ سعودی عرب میں جاری ہے۔اس کامقصد دنیا کے سرفہرست ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانا ہے۔امریکہ، برطانیہ،متحدہ عرب امارات، پاکستان، بحرین، کویت اور ترکی سمیت24 ممالک حصہ لے رہے ہیں ۔ بری ،بحری، فضائیہ اورخصوصی افواج کے دستے شریک ہیں۔