Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ن اوراے این پی میں اتحاد

 کراچی ..مسلم لیگ(ن) اور عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات میں سیاسی اتحاد بنانے اور شہر قائد سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق کیاہے۔ یہ اتفاق رائے مسلم لیگ (ن) کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کے درمیان ملاقات ہوا۔ شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔بعدازاں مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سطح پر آئندہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔آئندہ انتخابات سے قبل حکمت عملی مرتب کی جائے گی جس کے تحت کراچی کی مختلف نشستوں پر مشترکہ امیدوار لانے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ اے این پی سندھ کے صدر شاہی سیدنے کہاکہ کراچی والوں نے ماضی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جس کا ازالہ کرنے کیلئے شہر کو بڑا ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:خواہش ہے انجینیئرڈ الیکشن نہ ہوں،ایاز صادق

شیئر: