سونم کی شادی، اداکارہ کی خاموشی
ان دنوں بالی وڈ انڈسٹری میں معروف اداکارہ سونم کپور کی شادی کے چرچے زبان زدعام ہیں بتایاجارہاہے کہ سونم کپور اگلے ماہ شادی کرلیں گی۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کہتی ہیں کہ اداکارہ سونم کپور اگلے ماہ چھ مئی کو مشہور تاجر آنند اہوجا کےساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ سونم کی شادی کا مقام ممبئی ہے۔ اداکارہ کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سماجی رابطوں کی سائٹ پر سونم کپور کی شادی کا موضوع زیر بحث ہے تاہم اداکارہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔