Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر کبڈی لیگ میں10ممالک کے 120 کھلاڑی شامل

لاہور:پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ آئندہ ماہ سے شروع ہوگی ،اس میں سری لنکا، ایران اور بنگلہ دیش سمیت 10 ملکوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ”سپر کبڈی لیگ” کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو ہو گی جس کے بعد 10مئی تک لاہور میں لیگ کے میچز ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق ابتدائی طور پرلیگ میں8 ٹیموں کی شرکت یقینی ہے جبکہ ایونٹ میں مزید 2 ٹیموں کے اضافے کا بھی امکان ہے۔ کبڈی لیگ کے لئے ڈرافٹ 23 اپریل کو ہو گا جس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، عراق، کینیا، جاپان اور ایران سمیت 10 ملکوں کے 120 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔لیگ میں میزبان لاہور کے ساتھ ساتھ فیصل آباد، ملتان، گجرات، کراچی، اسلام آباد، گوادر اور پشاور کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

شیئر: