ہیلی شیم ، ایسٹ سسکس.... یہاں رہنے والا ایک مکینک اس وقت انتہائی افسوسناک طریقے سے موت کے منہ میں چلا گیا جب وہ ایک بی ایم ڈبلیو کا ر کے انجن کو نکالنے کی کوشش کررہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ اسی کوشش میں وہ جیک جس پر کار کھڑی کی گئی تھی اچانک بیٹھ گیا اور 21سالہ مکینک کار کے نیچے دب کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ مکینک کی موت کار کا انجن نکالنے کی کوشش کے دوران واقع ہوئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ کار کے نیچے دبے ہوئے مکینک کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال بھی لیجایا گیا مگر وہاں جاکر معلوم ہوا کہ اسکی موت تو پہلے ہی واقع ہوچکی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ انجن اور کار کے وزن سے مکینک کی ریڑھ کی ہڈی بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ گئی تھی۔