Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیت مسلم لیگ(ن) کی ہو گی، مخالفین چالیں چلتے رہیں، چوہدری سجاد

پاکستان میں الزامات کی سیاست ہو رہی ہے، نوجوان بیدار ہیں
ریاض(ذکاءاللہ محسن) پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر نائب صدر شیخ سعید کی زیر صدارت ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن2018کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری سجاد کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین جتنی مرضی چالیں چل لیں مگر الیکشن میں ہماری جیت یقینی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ گزشتہ5 سال کے دوران ہماری کارکردگی ہے۔ عمران ججوی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پوری پاکستانی قوم کو ترقی کا ایسا وژن دیا ہے کہ اب ہر پاکستانی ترقی پسندانہ سوچ سے ہمکنار ہو چکا ہے اور ملک کی ترقی کا خواہشمند ہے۔چوہدری مبین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الزامات کی سیاست ہو رہی ہے۔ عمران خان مسلم لیگ (ن) پر روز نت نئے الزام لگاتے ہیں جن کا نہ تو سر ہوتا ہے اور نہ پیر۔چوہدری فریاد احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا ووٹر اور پاکستانی نوجوان طبقہ ہماری جیت کےلئے کوشاں ہے۔ مسلم لیگ نے نوجوانوں کےلئے بے شمار اقدامات کرکے اور تعلیمی میدان میں اصلاحات کرکے ان کو ریلیف دیا ہے۔محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور سندھ کے حکمران پنجاب کی سیاست میں جیتنے کی بجائے اپنے صوبوں کی فکر کریں کیونکہ کراچی میں امن ہمارے دور میں آیا اور پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری کے لوگ بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کےلئے بےتاب ہیں۔اجلاس میں وقار نسیم وامق، چوہدری اختر، فیض ابو طیب، چوہدری نصیر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔
 

شیئر: