شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے
لندن ..وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے۔ برطانوی حکام اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سیدابن عباس نے استقبال کیا۔دولت مشترکہ کے سربراہان کے موجودہ اجلاس سے پاکستان کوجدید اور ابھرتی ہوئی منڈی میں تبدیلی سمیت اپنی ترقی کواجاگر کرنے کاموقع ملے گا جو کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکاہے۔شاہدخاقان عباسی برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے۔ وہ دولت مشترکہ کے دوسرے رہنماﺅں کے علاوہ وزیراعظم تھریسامے سے بھی ملاقات کرینگے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کی لندن روانگی