Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق نے کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا،نیب

لاہور... ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات موجود ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔چند دن میں دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے۔ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے۔اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کررہاتھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ سعد رفیق ٹی وی پرجو کہتے ہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں۔ جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سعدرفیق قابل عزت سیاستدان ہیں۔نیب نے سعدرفیق کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں۔ نیب اپنی تحقیقات میں سچ سامنے لائے گا۔ کیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے۔ڈی جی نیب لاہور نے مزید کہا کہ پیراگون نے کیوں ایک بیورو کریٹ کو فائدے پہنچائے۔احد چیمہ کے فیملی ممبرز کے اکاونٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں کہ احتساب کریں مگر دوسروں کا۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:مطلوب افراد کو بیرون ملک سے واپس لائینگے،چیئرمین نیب

شیئر: