Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا کمپنی ریڈ میجک گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرائے گی‎

ریزر اور شیاؤمی کمپنی کی جانب سے گیمنگ اسمارٹ فونز پیش کرنے کے بعد اب نوبیا کمپنی بھی گیمنگ فون پیش کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے فون کی مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسمارٹ فون میں ایج ڈیزائن دیا جائے گا اور پاور اور والیوم بٹن کو فون کے دائیں جانب جگہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ گیمنگ موڈ آن کرنے کے لیے ایک اسپیشل بٹن بھی فون میں شامل ہوگا۔فون میں ممکنہ طور پر اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔کمپنی کی جانب سے یہ اعلامیہ سامنے آیا ہے کہ فون کو بیجنگ میں 19 اپریل کو متعارف کیا جائے گا۔
 

شیئر: