Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولیعہد دنیا کی 100موثر ترین شخصیتوں میں سے ایک

ریاض۔۔۔امریکی میگزین ٹائم نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 2018کے دوران دنیا کی 100موثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا۔ میگزین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں بہت زیادہ اثر انداز مشاہیر کی فہرست کیلئے منتخب کرلیا۔ اس فہرست میں سعودی ولیعہد کے ساتھ امریکہ ،فرانس اور چین کے صد ور بھی شامل ہیں۔ لندن کے میئر صادق خان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ صادق خان پہلے مسلمان ہیں جنہیں لندن کے میئر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ برطانیہ سے شہزادہ ہیری، ان کی منگیتر اور کینیڈا کے وزیر اعظم کو بھی موثر ترین شخصیت مانا گیا ہے۔ ٹائم کا کہنا ہے کہ کئی اسباب کے پیش نظر سعودی ولیعہد کو دنیا کی موثرترین شخصیتوں میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلا سبب یہ ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں ریکارڈ وقت میں عظیم الشان اصلاحات نافذ کی ہیں۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلیاں لائے ہیں۔سماجی ، سیاسی، فکری اور ثقافتی شعبوں میں ہلچل پیدا کی ہے۔خواتین کو ان کے حقوق دلائے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار اپنے یہاں لائے ہیں ۔ دہشتگردی کا انسداد اور امن و امان کا پرچار بھی ان کے اہم کارنامے ہیں۔

مزید پڑھیں:- - - -66ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470ملین ہو گئی، او آئی سی

شیئر: