Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی والوں سے دشمنی کی جا رہی ہے،مراد علیشاہ

کراچی ..وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عذاب میں مبتلا ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ خود ساختہ ہے۔گیس کی کمی کا مسئلہ نہیں۔ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں کے الیکٹرک اورسوئی سدرن نہیں سنبھل رہے توہمارے حوالے کردیں۔ شہر کے حالات اب بہت بہتر ہیں ۔مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بجلی کے مسئلے پر وزیراعظم سے6مرتبہ بات چیت ہوچکی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر وزیراعظم کوکئی خطوط لکھ چکاہوں، اسلام آبادمیں بیٹھ کربڑی بڑی باتیں کی جاتی ہیں۔کے الیکٹرک میں سندھ حکومت کا کوئی حصہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی انڈسٹری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تباہ ہورہی ہے۔کراچی کی انڈسٹری ان لوگوں کے دل میں کھٹکتی ہے، بجلی کے مسئلے پر وزیراعظم کو آج پھر ایک خط لکھ رہاہوں۔ کراچی والوں سے دشمنی کی جا رہی ہے۔ بدلہ لیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے مشیر خزانہ بھی کچھ نہیں کررہے۔مشیر خزانہ اپنے شہر کے مسائل حل کرنے کے بجائے بیرون ملک دورں میں مصروف ہیں ۔
مزید پڑھیں:اب عدلیہ کو ڈلیور کرنا پڑے گا،چیف جسٹس

شیئر: