Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی مچھلی پھنسنے سے بڑی مچھلی ہلاک

ساﺅتھ ویلز..... آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے نیو ساﺅتھ ویلز میں ایک بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو کھاتے ہوئے ہلاک ہوگئی کیونکہ یہ مچھلی اسکے گلے میں پھنس گئی تھی۔ ماہی گیروں نے صبح ساحل پر چہل قدمی کرتے ہوئے جب اس مچھلی کو مرے ہوئے دیکھا تو وڈیو تیار کرلی۔ تاہم اس سے قبل یہ مچھلی ایک 63سالہ ماہی گیر نے پکڑی تھی اور وہ چھوٹی مچھلی اس کے منہ سے نکالنا چاہتا تھا مگر ناکام رہا۔ میکائل پول کا کہناتھا کہ چھوٹی مچھلی اتنی بری طرح دانتو ںمیں پھنسی ہوئی تھی کہ نکالی نہ جاسکی اور یہی مچھلی بڑی مچھلی کی ہلاکت کا باعث بنی۔

                      

شیئر: