Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں گوریلا اپنے نوزائیدہ کو کھلاتی اورپیار بھی کرتی ہے

واشنگٹن.... مقامی نیشنل زو میں اتوار کو ایک گوریلا بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے نوزائیدہ کا نام ’’موکے‘‘ رکھا ہے جبکہ ماں کا نام کالایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  پہلی بار ماں بننے والی گوریلا کے یہاں بچے کی پیدائش نیشنل زو اینڈ کنزرویشن بائیولوجی انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی ہے۔ 10سال میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ یہاں کسی گوریلے نے جنم لیا ہے۔ نوزائیدہ کے باپ کا نام ’’براکا‘‘ بتایا جارہا ہے او راس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں کالایا  اپنے بچے کو دیکھ کر بہت زیادہ خوش نظر آتی ہے اوروہ اسے بار بار گود میں اٹھاتی ، اچھالتی  ہے۔ اس سے کھیلتی اور پھر اسے پیار کرتی نظر آرہی ہے۔ چڑیاگھر انتظامیہ نے بھی موکے کی پیدائش کو چڑیاگھر کی تاریخ میں اہم اضافہ اور خوشی کا سبب قرار دیا ہے۔ چڑیا گھر والوں نے اس موقع کی وڈیو اور تصویریں بھی جاری کی ہیں جودیکھنے والوں کے ساتھ اس چڑیا گھر میں اکثر سیاحت کے لئے آنے والے افراد میں کافی پسند کی جارہی ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ گوریلوں کے علاقے لنگالہ کی زبان میں موکے کا مطلب جونیئر یا چھوٹے کے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اسکاٹ لینڈ میں گھاس پھوس سے تیار مکان

شیئر: