Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کانسٹیبل کی اسپتال میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

گورکھپور۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع گورکھپور کے ضلع اسپتال میں کانسٹیبل نے معمولی سی بات پر ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ اور توڑ پھوڑ کی جس سے اسپتال میں افراتفری پھیل گئی۔ ڈاکٹر کی تحریری شکایت پر سب انسپکٹر سمیت 4پولیس اہلکاروں کیخلاف سٹی کوتوالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعے کے بعد ضلع اسپتال کے ناراض ڈاکٹروں نے مریضوں علاج و معالجہ بند کردیااور مطالبہ کیا کہ ملزم پولیس اہلکاروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔پولیس اہلکاروں کاکہنا تھا کہ ملزم کانسٹیبل کا پاؤں زخمی ہونے کے ساتھ وہ نشے میں تھا اور علاج کے دوران ڈاکٹر سے بحث ہوگئی۔ اسپتال کے عملے کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، جس کے بعد اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ ڈاکٹروں نے دھمکی دی کہ اگر 24گھنٹے کے اندر ملزم پولیس اہلکار کو گرفتار نہ کیا گیا تو او پی ڈی کا کام مکمل طورپر بند کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ابو سالم کی شادی کا منصوبہ ختم، پیرول پر رہائی نہ ملی

شیئر: