Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین کو ووٹ کا حق نہ دینا انکے ساتھ ناانصافی ہے ، شہباز بھٹی

 بددیانت ارکان کو پارٹی سے نکالنا بہترین اقدام ہے، ریجنل نائب صدر پی ٹی آئی
جدہ ( ارسلان ہاشمی) بیرون ملک مقیم پاکبانوں کو ووٹ کا حق نہ دینا ان کےساتھ ناانصافی ہے ۔عمران خان نے اصولوں کی سیاست کو رواج دےکر ثابت کردیا کہ پارٹی میں بددیانت افراد کی کوئی گنجائش نہیں ۔پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے نائب صدر شہباز بھٹی نے اردونیوز کو جاری بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر سے بھیجنے جانے والے زر مبادلہ میں سب سے زیادہ حصہ مملکت میں مقیم پاکبانوں کا ہے مگر حکومت ہمیشہ سعودی عرب میں رہنے والوں کو نظر انداز کر تی آئی ہے ۔ تارکین وطن کو ووٹنگ سے محروم کرنا انکے ساتھ ناانصافی ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی حق ہے کہ وہ وطن عزیز کےلئے قائدین کا انتخاب کریں۔ جب ہما را بھیجا جانے والا زر مبادلہ ملکی معیشت کے استحکام کےلئے اہم ہے تو ہمیں اس اہم ترین حق سے کیو ں محروم رکھا جاتا ہے ۔ نادرا نے ووٹنگ کےلئے جو سافٹ ویئر بنایا ہے وہ دیگر ملکوں کےلئے کار آمد ہے تو اسے پاکستان اور پاکستانیوں کےلئے کیوں استعمال نہیں کیا جاتا ۔ بیان میں شہباز بھٹی نے مزید کہا کہ بیرون ملک رہنے والوں کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے ۔ پاکستان مخالف قوتوں کی یہ کوشش ہے کہ وہ پاکستان میں مثالی حکومت کو قائم نہ ہونے دیں جس کےلئے انہو ںنے بیرون ملک تارکین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ مملکت میں اگر دیگر ملکوں کے انتخابات کے موقع پر انکے شہریوں کو ووٹنگ کا حق ملتا ہے تو پاکستانیوں کو کیو ںنہیں۔ اگرچہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں جن میں ہر دن اضافہ ہو رہا ہے اسکے باوجود ہمارے حکمران اپنے عوام کو محرومیوں کی نذر ہی کیوں کرتے رہتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے بددیانت ممبران کے خلاف کارروائی کرکے ثابت کر دیا کہ یہ پارٹی عوامی ہے اور اس میں کوئی بھی خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اصول و ضوابط کو پامال نہیں کر سکتا ۔ 
 

شیئر: