Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل

  اسلام آباد...چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہوررمضان کو نااہلی اورفرائض میں غفلت کی بناپرمعطل کردیا۔ ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔چیئرمین نیب کی ہدایت پراب تک نیب کے85 افسران واہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی ۔ 23 افسران واہلکاروں کو نوکری سے برخاست جبکہ 32 افسران و اہلکاروں کو ہلکی سزائیں دی گئیں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔احتساب سب کیلئے میں خوداحتسابی کا عمل ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:کرپشن الزامات،نیب کا ڈپٹی ڈائریکٹر برطرف

شیئر: