Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار ساجد حسن پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی... اداکار ساجد حسن پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ ا س موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جدوجہد سے نئے لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب نواز لیگ شین لیگ بن گئی ۔اس موقع پر اداکار ساجد حسن نے کہا کہ عام کارکن کی حیثیت سے پی پی میں شامل ہور ہا ہوں۔بطور سیاستدان پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کروںگا۔ انہوں نے کہابے نظیر بھٹو کا مداح ہوں۔ قوم کو کوئی چیز آگے لے جاسکتی ہے تو وہ لبرل پروگریسو فلسفہ ہے جس میں اقلیتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔ اس وقت بلاول سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں۔ 
مزید پڑھیں:ندیم افضل چن بھی تحریک انصاف میں شامل

شیئر: