Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے میسجنگ سروس متعارف کرا دی ‎

گوگل کی جانب سے میسنجر اور واٹس ایپ جیسی بڑی میسجنگ سروسز کے مقابلے میں چیٹ نامی میسجنگ سروس متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس سروس کو گوگل نے دراصل دو سال پہلے متعارف کرایا تھا تاہم اب اسے چیٹ کے نام سے حتمی شکل دی گئی ہے۔ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے یہ سروس ایس ایم ایس سروس کی ہی جدید شکل ہے تاہم اس کی مدد سے صارفین ریڈ ریسیپٹ ، دوسری جانب سے ٹائپنگ ، ایچ ڈی تصاویر ، ویڈیو اور گروپ ٹیکسٹ وغیرہ کر سکیں گے۔ واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ سروس سے ملتے جلتے تمام فیچرز کے ساتھ ساتھ اس میں گوگل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی خدمات بھی صارفین کو حاصل ہوں گی۔ گوگل کی جانب سے سروس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا۔ سروس کو ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک تمام صارفین کے لیے فراہم کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: