معین اختر کی اداکاری آج بھی زندہ
پاکستان کے نامور اداکار معین اخترکوہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے۔ ان کا نام اور اداکاری آج بھی لوگوں کے اذہان میں زندہ ہے۔ ہر کردار میں خود کو بآسانی ڈھالنے والے اداکار معین اختر اداکاری میں ایسا اثر رکھتے تھے کہ دیکھنے والے کو گمان ہی نہیں ہوتا تھا کہ یہ اداکاری کررہے ہیں ۔معین اخترنے ریڈیو پاکستان سے کریئر کی شروعات کی بعد ازاں اسٹیج ڈراموں سے اداکاری میں قدم رکھا ۔ انہوں نے کمپیئرنگ بھی کی ۔ انہوں نے جو کردار ادا کیا ، وہ امر ہوا ۔پاکستان کے لیجنڈ اداکار معین اختر 2011 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔