پیر 23 اپریل 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے عربی اخبار” المدینہ “کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جرائم کی شرح میں کمی اور داخلی سلامتی کا معیار بلند کرنے پر وزارت داخلہ کو سراہا
٭ ریاض کی ایگزیکٹیو عدالت نے خواتین کی اسپیشل ٹیم کے ذریعے عائلی امور کا شعبہ بھی قائم کردیا
٭ انسداد بدعنوانی کے ادارے نزاھہ نے بدعنوانی سے نمٹنے کیلئے یونیورسٹیوں اوراسکول اداروں کا تعاون حاصل کرلیا
٭ فوکس کمپنی نے سعودی عرب میں سینما گھر کا دوسرا لائسنس حاصل کرلیا
٭ اصلاحات کی بدولت 2برس کے دوران 45ارب ڈالر کا غیر ملکی سرمایہ سعودی عرب پہنچے گا
٭ الفیصلیہ برانچ اورآرکیٹیکٹ کالج کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے جدہ یونیورسٹی منتقل
٭ الجزیرہ پر مقدمہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کا 14واں مطالبہ ہے، بحرینی وزیر خارجہ
٭ ٹیکنالوجی پر ہم اس انداز سے سرمایہ کاری کررہے ہیں گویا آج ہماری حیات کا آخری دن ہے، وزیر خزانہ
٭ مکہ مکرمہ کے الملاوی محلے کے باشندے نے اپنی 3بیٹیوں کے سر تن سے جدا کردیئے
٭ وزارت انصاف کے 4شعبوں میں خواتین کیلئے اسامیاں
٭ ووٹرز کے اندراج مرکز میں دسیوں افغانی ہلاک
٭٭٭٭٭٭٭٭