لندن ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں باکسر عامرخان کے حوالے کروں گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سمت بالکل درست ہے، وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا پولیس اور انتظامیہ کی تعریف کی۔ صوبے میں افسر شاہی کے تقررکی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدارمیںآئے تو اداروں کی اصلاح کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خدمات لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بغیر ہی عوامی خدمات کے ادارے بنائے اور قوم کو پہلا کینسر اسپتال فراہم کیا۔ ایسی حکمرانی کاکیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پراعتماد نہ کرسکے۔ زکام بھی ہو تو جہاز پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی ۔اقتدار میں آکر تعلیم اور صحت پر توجہ دیں گے۔ اعلی تعلیم کےلئے زیادہ فنڈز مختص کریں گے۔ دریں اثناءمانچسٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے انتخابات میں کوئی الائنس نہیں ہوگا۔ نگراں وزیراعظم غیرجانبدار ہونا چاہیے۔ نیوٹرل ایمپائرکی ضرورت ہے ۔اس مرتبہ م±ک م±کا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ارکان سینیٹ پہلی مرتبہ نہیں بکے،30سال سے یہی ہورہاہے۔مجھے ایک سینیٹر کے لئے45 کروڑ کی آفر ہوئی دیگر جماعتوں کے سربراہوں کو بھی ہوئی ہوگی۔ اس کا راستہ روکنے کے لئے اقدامات کیوں نہیںکئے جاتے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے چیف جسٹس سے2سوال