Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاسٹ بولرمحمد عامر کو ویز ا نہ مل سکا

لاہور:دورہ انگلینڈ کیلئے فاسٹ بولر محمد عامر کو بر وقت ویزا نہیں مل سکا ، ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہو سکے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ عامر آج لندن روانہ ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق عامر کی اہلیہ بر طانوی شہری ہیں اور محمد عامر نے بھی برطانیہ کی شہریت کی درخواست دے رکھی ہے۔ اسی لئے برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کردیئے لیکن عامر کو ویزا نہیں مل سکا ۔پی سی بی پر امید ہے کہ محمد عامر کو ویزا ملنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور وہ بروقت انگلینڈ پہنچ جائیں گے۔ ایک اور فاسٹ بولر محمد عباس پہلے ہی انگلینڈ میں کاونٹی کھیل رہے ہیں اور وہیں سے ٹیم کا حصہ بن جائیں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلی مرتبہ نئے غیر ملکی فزیو کلف ڈکسن بھی بر طانیہ گئے ہیں۔

شیئر: